وزیرِ اقتصادی امور کا اعزاز: حماد اظہر کا نام اکنامک فورم کے عالمی رہنماؤں میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خزانہ کااضافی چارج دینے پر وزیراعظم کے اعتماد پرشکرگزار ہوں‘ حماد اظہر
وزیر خزانہ کااضافی چارج دینے پر وزیراعظم کے اعتماد پرشکرگزار ہوں‘ حماد اظہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور  کو اعلیٰ اعزاز مل گیا ، ڈبلیو ای ایف (ورلڈ اکنامک فورم) کی جاری کردہ بین الاقوامی رہنماؤں کی فہرست میں حماد اظہر کا نام بھی شامل ہے۔

عالمی اقتصادی فورم نے 114 اہم نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کی ہے جس میں وزیرِ اقتصادی امور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اقتصادی فورم نے انہیں کمسنی اور بہتر سیاسی خدمات کے باعث فہرست میں جنوبی ایشیاء کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رکھا ہے جس پر وفاقی وزیرِ اقتصادی امور نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے اس حوالے سے ایک بیان میں فورم کی طرف سے نام شامل کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز قابلِ فخر ہے۔ کوشش ہے کہ قوم کیلئے بہتر سے بہتر کریں۔

حماد اظہر کے حوالے سے قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بیرونِ ملک ایک تاریخی جلسے کے موقعے پر وزیر اعظم عمران خان حماد اظہر اور مراد سعید کو پہلے ہی اپنے بعد جانشین وزیر اعظم نامزد کرچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اگر میرے بعد کوئی شخص اس ملک کی قیادت کرسکتا ہے تو وہ مراد سعید اور حماد اظہر ہوسکتے ہیں جبکہ حماد اظہر میں ملک چلانے کی خاطر خواہ صلاحیت موجود ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی انتھک کاوشوں سے معیشت ترقی کی راہ پر چل نکلی ہے۔ حماد اظہر

Related Posts