جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی پوزیشن واضح کرے کس کے ساتھ کھڑی ہے؟
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ جماعت اسلامی واضح کرے پارلیمنٹ، آئین یا جوڈیشل مارشل لا کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
قمر علی خان: 18 سال سے حرم شریف میں آب زمزم پلانے والا پاکستانی
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر مفاہمت کرنا پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے، جتنے بھی فیصلے ہوں گے پارلیمنٹ میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ کو کیوں خیرباد کہا؟