فلسیطنی مزاحتمی تنظیم حماس فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کے تیسرے گروپ کو آج رہا کیا جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز حماس نے 13 اسرائیلی اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل نے بھی 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو کے دفتر کے مطابق حماس کی طرف سے آج رہا کیے جانے والوں کی فہرست موصول ہو گئی ہے، سکیورٹی حکام فہرست کی جانچ کر رہے ہیں۔
حماس کی جانب سے اب تک 26 اسرائیلی اور 14 بھائی اور ایک فلپائنی قیدی کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ اسرائیل بھی معاہدے کے تحت خواتین اور بچیوں سمیتمتعدد فلسطینیوں کو رہا کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا جو منگل کی صبح 4 بجے تک جاری رہے گی۔