حماس کے نفسیاتی حربے، دو اسرائیلی قیدیوں کو گاڑی میں بٹھا کر تین یرغمالیوں کی رہائی کے مناظر دکھا دیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے دوران اسرائیل کیخلاف زبردست نفسیاتی حربے سامنے آرہے ہیں۔

گزشتہ روز جہاں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے مناظر ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں سامنے آئے، وہیں حماس کی جانب سے ایک دوسری ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ نئی ویڈیو میں رہا ہونے والے یرغمالیوں کی رہائی کے مناظر دیگر قیدیوں کو گاڑی میں بٹھا کر دکھائے گئے۔

نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ القسام کے وردی پوش سپاہی اپنے ہمراہ ایک گاڑی میں دو اسرائیلی قیدیوں کو لیکر اس تقریب کے قریب لے آتے ہیں، جہاں معاہدے کے تحت کچھ قیدیوں کی رہائی ہونی ہے۔

گاڑی میں لائے گئے ان قیدیوں کو گاڑی کی کھڑکی سے قیدیوں کی رہائی کا منظر دکھایا جاتا ہے، اس موقع پر انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے درخواست کی کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں، معاہدے کے ذریعے قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے تاکہ ہم بھی اپنے گھروں کو جا سکیں۔

اسرائیلی یرغمالیوں نے نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آپ سے ہمیں قتل کر دیا ہے، ہم 500 دنوں سے قید ہیں، برائے مہربانی ہمیں واپس گھر بلوا لو، ہم بھی ان رہا ہونے والے لوگوں کی طرح ہی ہیں، ہمیں یقین ہی نہیں آ رہا کہ یہ بھی ممکن ہے۔

Related Posts