یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ، حماس نے ایک اور خاتون اسرائیلی فوجی کو رہا کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hamas releases another female Israeli soldier under hostage deal

حماس نے جمعرات کو غزہ جنگ بندی میں یرغمالیوں کی رہائی کے تیسرے مرحلے میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت جبالیہ میں حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے گھر کے قریب سےیرغمال بنائی جانیوالی اسرائیلی خاتون سپاہی آغام برگر کو رہا کر دیا۔

رہائی پانے والی خاتون کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا جو اسے اسرائیلی حکام کے پاس لے گیا۔اسرائیلی فوج نے بھی آگم برگر کے اسرائیل پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

سویڈن میں متعدد بار قرآن کی بے حرمتی کرنیوالا سلوان مومیکا قتل

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے آج 8 مغویوں کو رہا کیا جانا ہے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیل شمالی غزہ میں بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینے کے لیے نیٹزارم کوریڈور سے افواج کو ہٹانے کا پابند ہے۔

توقع ہے کہ اسرائیل مزید انسانی امداد اور دیگر سامان کے لیے رفح سرحد کھول دے گا۔

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران 47 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے، غزہ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔

Related Posts