حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا
حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا

حماس کی جانب سے مزید 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا گیا ہے، رہائی پانے والے افراد کو ہلال احمر کی مدد سے مصر روانہ کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کی جانب سے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے سرائیل نے جنگ بندی ڈیل کے تحت 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔

قطری ترجمان کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔

قطر کے مطابق قیدیوں کی رہائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں قطر اور مصر کے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے دور ہو ئی ہیں جبکہ حماس نے بھی رکاوٹیں دور ہو جانے سے متعلق تصدیق کر دی۔

اس سے قبل حماس کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کو رسائی دینی ہوگی اور رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینئر قیدیوں کو بھی شامل کرنا ہوگا۔

اسرائیل نے جواب میں حماس کو دھمکی تھی کہ نصف شب تک یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، ورنہ حماس حملوں کیلئے تیار ہو جائے۔ اسرائیلی حکام نے شرائط کی کسی بھی خلاف ورزی کی تردید کی تھی۔

اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی، حماس نے قیدیوں کی رہائی روک دی

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشت ناک زمینی اور فضائی حملوں میں اب تک 14 ہزار 854 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Related Posts