حماس نے مزید 10 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس نے مزید 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔

عارضی جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے بعد آج 10 اسرائیلی اور 30 فلسطینی قیدی رہا ہونے تھے۔

عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

یرغمالیوں سے حماس کے حسن سلوک نے اسرائیلیوں کے دل جیت لیے،ویڈیو دیکھئے

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 231 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہید فلسطینیوں میں 59 بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر یورپی یونین نے غزہ میں ایندھن کی فراہمی کا نیا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کمشنر نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں ایندھن پر پابندیاں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ 

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ جب تک دشمن معاہدے کی پاسداری کرے گا ہم بھی معاہدے پر کاربند رہیں گے۔ حماس نے مطالبہ کیا کہ ثالث معاہدے کی مکمل پاسداری کےلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دو مختلف مقامات پر 3 دھماکا خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے ایک علاقے میں فوجیوں پر فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں فوجیوں نے فائرنگ کی۔

Related Posts