حماس دہشت گرد نہیں، فریڈم فائٹر ہے، مولانا غلام رسول بلیاوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے صدر مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا ہے کہ غزہ میں ظلم اور انسانیت کیخلاف جرائم کی انتہا ہوگئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر اسرائیل غاصبانہ قبضہ کر کے آئے روز بمباری سے بے گناہ فلسطینی مردوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کئے جارہا ہے اور اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینی شہید ہوتے جارہے ہیں۔

دورہ آذربائیجان میں آرمی چیف کی اہم ملاقاتیں

انہوں نے کہا کہ حماس اپنی قوم کی آزادی اور حقوق کے لئے اور اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، اس لیے حماس کو کسی بھی صورت دہشتگرد نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نیلسن مینڈیلا نے جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف طویل جدوجہد کی، ان کی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم کہا جاتا تھا لیکن آج وہی دنیا نیلسن مینڈیلا کی عزت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس باریک نکتے کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے اور انسان اپنی آزادی کے لئے آخری حد تک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی انسان کا پیدائشی حق ہے اور اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کرنا اور لڑنا بالکل جائز اور قانونی ہے۔

Related Posts