حماس نے اسرائیلی-امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کو رہا کرنے کا اعلان کردیا، حماس کے عہدیداروں نے دوحہ میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے اعلان کے کیا ہے۔
حماس کے وفد کے سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی، گزرگاہیں کھولنے اور غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کیلئے امداد اور ریلیف کی فراہمی کیلئے کی جانے والی کوششوں کے تحت دوہری شہریت کے حامل فوجی عیدان الیگزینڈر کو رہا کیا جائے گا۔
مصر اور قطر نے حماس کی جانب سے فوجی الیگزینڈر کو رہا کرنے پر رضامندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
دونوں ملکوں نے غزہ پر جنگ کے خاتمے کی اشد ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانی بنیادوں پر مزید برے نتائج سے بچا جا سکے اور خطے میں جامع، عادلانہ اور پائیدار امن کے حصول کی جانب سچی خواہش اور نیک نیتی کے ساتھ پیش قدمی کی جا سکے۔
امریکی خصوصی ایلچی ایڈم بولر نے حماس کے فیصلے کو ایک امریکی کو رہا کرنا آگے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے تبصرہ کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو مطلع کیا ہے کہ یہ اقدام حماس کی جانب سے بغیر کسی شرط کے خیر سگالی کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔