کراچی:شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرابلجیک پاکستان میں گوگل پر تلاش کی جانیوالی اہم شخصیت بن گئیں۔
پاکستانی عوام نے سال 2020میں بچوں کی گھریلو سرگرمیاں ، ٹی وی شوز کی اردو میں ڈبنگ ، پالتو جانور کیسے حاصل کریں اور ذہنی صحت کی مدد کے حوالے سے مضامین سب سے زیادہ تلاش کئے۔
گزشتہ سال پاکستانی عوام کی ہر دس میں سے ایک تلاش کرکٹ کے حوالےسے تھی جبکہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی بھی پاکستان عوام کی تلاش میں دس ٹاپ سرچز میں شامل رہا۔
ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرابلجیک، پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ، امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی بارہا تلاش کیا جاتا رہا۔
مزید پڑھیں:
حلیمہ سلطان کی پاکستانی لباس میں تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا
حلیمہ سلطان کے مداحوں کیلئے خوشخبری، اسرا بلجیک اب تیمور کیساتھ نظر آئینگی