ترکش اداکارہ ایسرا بلگچ پہلی بار پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکش اداکارہ حلیمہ سلطان پہلی بار پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر
ترکش اداکارہ حلیمہ سلطان پہلی بار پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

اسلام آباد: ترکش اداکارہ ایسرا بلگچ المعروف حلیمہ سلطان پہلی بار پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کریں گی، تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔

کچھ دنوں قبل حلیمہ سلطان نے بتایا تھا کہ جلد ہی ان کی جانب سے پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان بھی ہوجائے گا۔اب ان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسمارٹ فون کمپنی Qموبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا ہے کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر تعینات ہوگئی ہیں۔

کیو موبائل کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

یہ فون کب تک دستیاب ہوگا ابھی تو واضح نہیں مگر سوشل میڈیا اعلان سے یہ ضرور اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس حوالے سے مہم بہت جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل ترک اداکارہ نے کہا تھا کہ اگر دنیا میں کورونا کی وبا نہ پھیلی ہوئی ہوتی تو وہ اب تک پاکستان کے متعدد دورے کر چکی ہوتیں مگر وہ کورونا وائرس کے باعث فضائی پابندیوں کی وجہ سے مجبور ہیں۔

Related Posts