جیل میں مبینہ تشدد، 10روز سے دوائی نہیں دی گئی، حلیم عادل شیخ آبدیدہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی پر مبینہ طور پر تشدد کیا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے 10 روز سے دوائی نہیں دی گئی، گلے سے پکڑ کر گرا دیا گیا۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے حلیم عادل شیخ کے ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے خلاف 25 ایکڑ اراضی پر قبضے کا کیس چل رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، شہباز گل کی درخواستِ ضمانت خارج

عدالت میں دئیے گئے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے جیل میں دھکے دئیے گئے، کبھی ادھر اور کبھی ادھر گھمایا جاتا رہا۔ 10 روز سے ادویات سے محروم رکھا گیا۔ راستے میں گلے سے پکڑا اور گرا دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہو کر جیل میں ہوں جبکہ آغا سراج درانی گورنر ہاؤس میں ہیں۔ قبل ازیں پولیس اہلکاروں نے حلیم عادل شیخ کو اٹھا کر عدالت پہنچایا۔ اس دوران دھکم پیل بھی ہوئی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ دھکم پیل سے پیر میں تکلیف میں اضافہ ہوا، مجھ پر تھانے میں تشدد ہوا، گلا بھی دبایا گیا۔ انہوں نے ٹانگ پر موجود زخم عدالت کو دکھا دیا۔ معزز جج نے سوال کیا کہ آپ نے حلیم عادل شیخ کو گریبان سے پکڑا تو کیوں؟

تفتیشی افسر نے گریبان سے پکڑنے کا الزام جھٹلاتے ہوئے کہا کہ جب حلیم عادل شیخ گرنے لگے تو میں نے قمیض پکڑی اور گرنے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو ملیر کورٹ پہنچایا گیا ہے۔ 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر سندھ پولیس کے بد ترین تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ تشدد انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔ 

اسد قیصر نے حلیم عادل شیخ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو خود انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان ہی کی حکومت انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کر رہی ہے۔ کیا ان کے پاس اس کا کوئی جواب ہے؟

Related Posts