کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے تھیلسمیا کے مریضوں کے لیےعطیۂ خون کے کیمپس لگانے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے تھیلسمیا اور خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج 3 مختلف مقامات پر کیمپ لگ رہے ہیں اور عوام خون کے عطیات دینے کے لیے آ رہے ہیں۔ اس تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
گُزشتہ روز مینے تھیلیسیمیاء اور خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی تھی ۔
الحمدُللہ آج تین مختلف مقامات پر کیمپ لگ رہے ہیں اور عوام خون کے عطیات دینے آرہے ہیں ۔
شُکریہ
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) March 29, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے خون کا عطیہ دینے والوں کو فلاحی ادارے سے رابطے کی درخواست کی۔
ٹوئٹر پرایک ہفتہ قبل اپنے پیغام میں اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ کورونا وائرس ہم سب کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن عین اسی وقت بچے بھی تھیلسمیا جیسی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہمایوں سعید کی عطیہ دینے والوں سے رابطے کی درخواست