کراچی میں خوفناک تصادم،حلیم عادل شیخ نے کارساز حادثے کو قتل قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں گاڑی سے خوفناک تصادم میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے، سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کارساز حادثے کو قتل قرار دیتے ہوئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ یہ حادثہ نہیں، قتل ہے۔

ایکس پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس ملک کا دوہرا نظام اب اس امیر زادی خاتون کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، ان معصوم باپ بیٹی کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر گزشتہ 48 گھنٹوں سے وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کی گاڑی عمر رسیدہ باپ اور جواں سال بیٹی کو موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے عقب سے آٹکراتی ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ قاتل کو انجام تک پہنچنا ہوگا۔

کارساز پر حادثہ ہوا یا قتل؟

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر تکنیکی اعتبار سے کچھ بھی ثابت نہیں کیاجاسکتا کہ یہ واقعہ حادثے کا نتیجہ ہے یا جان بوجھ کر موٹر سائیکل کو روندا گیا، تاہم گاڑی باپ اور بیٹی کے جاں بحق ہوجانے کے بعد بھی بے قابو ہی رہی اور دیگر افراد کو بھی زخمی کردیا تھا۔

واقعے پر ایک جانب تو سندھ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او بہادر آباد نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے نشہ نہیں کیا تھا۔ عدالت میں وکیل نے دلائل دئیے کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے، عدالت نے 1 روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا۔

Related Posts