اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے، حلیم عادل شیخ نے شیخ رشید سے ملاقات کے موقع پر یکجہتی کا اظہارکیا۔
حلیم عادل شیخ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ہے، حلیم عادل شیخ کی جانب سے شیخ رشید کے بھتیجے کی گرفتاری پر مذمت کا اظہارکیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شیخ رشید امپورٹڈ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، امپورٹڈ حکومت اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کسی بھی حد تک کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بم پروف گاڑی بھی ساتھ لے گئے، مریم اورنگزیب