حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد، وزیر اعظم نے منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے، حلیم عادل شیخ
بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی تھے، جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ان کے استعفیٰ کو وزیر اعظم عمران خان منظور کرلیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے مختلف چے مہ گوئیاں کی جاری تھی کہ کون اپوزیشن لیڈر نامزد ہوگا، مگر اب فیصلہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کیاگیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی بطور اپوزیشن لیڈر کارکردگی بہتر نہیں تھی جس پر ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ جس دن سوئی گیس پر بیان دیا اسی وقت معافی کے ساتھ استعفیٰ پیش کیا تھا، پارٹی ورکر ہوں، میرا استعفیٰ چیئرمین کے پاس ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی ہے وہ منظور کریں یا نہ کریں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے اخلاقی گراؤنڈ پر استعفیٰ مجھے دیا ہے، تاہم ان کے استعفیٰ کے حوالے سے ابھی وزیر اعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔مگر اب وزیر اعظم نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

Related Posts