سندھ حکومت کے فوٹو سیشن والے وزراء اور مشیر بلوں میں چھپے ہوئے ہیں۔حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ
برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ فوٹو سیشن والے وزراء اور مشیر بلوں میں چھپے ہوئے ہیں، تھوڑی دیر بارش ہوتی ہے تو سندھ حکومت کے انتظامات بھی ساتھ لے جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا پانی موجود ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے میں تھوڑی دیر بارش ہوجائے تو سندھ حکومت کے انتظامات بھی ساتھ لے جاتی ہے۔ فوٹو سیشن والے وزراء بلوں میں چھپے ہیں، وفاقی حکومت نالوں کی بجائے نااہلوں کی صفائی کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہروں کے متعدد علاقوں میں تاحال پانی موجود ہے۔ کراچی اور حیدر آباد سمیت مختلف شہروں سے سندھ کی مشینری اور مشیر دونوں غائب ہوچکے ہیں۔ سندھ حکومت انتظامیہ کا لشکر ساتھ گھمانا چھوڑ دے۔

تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انتظامیہ کا لشکر سڑکوں پر کام کرے۔ سندھ حکومت کی غفلت کراچی سمیت دیگر شہروں کیلئے زحمت کا باعث بن سکتی ہے۔ صوبے کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لوکل بس بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیرِ بلدیات سندھ صرف خریدوفروخت میں مصروف ہیں۔ وفاقی حکومت نے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام کیا۔ سندھ حکومت اپنے ماتحت نالے صاف کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ چیف جسٹس سندھ حکومت کی غفلت پر نوٹس لیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حلیم عادل شیخ نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں سندھ میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو ہوئی۔ 

آج سے 9 روز قبل ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری میں ناکام ہے، حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری میں ناکام ہے، حلیم عادل شیخ

Related Posts