کشمیر سے آج بھٹو اور ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر سے آج بھٹو اور ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا، حلیم عادل شیخ
کشمیر سے آج بھٹو اور ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا، حلیم عادل شیخ

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ آج کے انتخابات کے بعد کشمیر سے بھٹو اور شریفوں کا نام ختم ہوجائے گا۔ ادھر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کشمیر کا الیکشن لڑنے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

حلیم عادل شیخ نے ان خیالات کا اظہار مظفر آباد میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

قائد حزب اختلاف سندھ کا کہنا تھا کہ آج کشمیری عوام اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ کررہے ہیں، ن لیگ اور فرزند زرداری نے کشمیر میں نفرت کا بیانیہ بیچا۔ کشمیری عوام کو ادھر تم ادھر ہم والے لوگ بھی یاد ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آج ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیمپز خالی لگے ہوئے ہیں۔ آج کا دن کشمیر کی تاریخ میں اہم ثابت ہوگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو گود میں بیٹھانا ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، نوازشریف کی را کے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ملک کیخلاف ایک نئی سازش ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن لڑتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، وادی میں تبدیلی کی گونج سن رہےہیں، آج کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کو اپنا ووٹ دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست اور مذہبی سیاسی جماعتوں کا کردار ( حصہ دوم)

Related Posts