آننت امبانی اور رادھیکا کی ہلدی، بالی ووڈ ستاروں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیلے رنگ
(فوٹو: انڈین ایکسپریس)

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہلدی کی تقریب میں سلمان خان اور رنویر سنگھ سمیت بالی ووڈ ستارے پیلے رنگ میں رنگ گئے۔

ایشیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی رواں ماہ 12 جولائی کو ہونی ہے جس سے قبل ہلدی کی تقریب پیر کو منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کے ستارے سلمان خان، رنویر سنگھ، سارہ علی خان اور دیگر شریک ہوئے۔

رادھیکا مرچنٹ اور آننت امبانی کی ہلدی کی تقریب میں منوشی چلر، شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ہدایتکار ایٹلی، انیل امبانی، ٹینا امبانی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ سلمان خان نے ہلدی کے رنگ کا پیلا کرتا پہن رکھا تھا، جبکہ دیگر فنکاروں نے بھی پیلے رنگ کو بہت اہمیت دی۔

بالی ووڈ کے دیگر ستاروں نے بھی ہلدی کی تقریب میں شرکت کی جن میں جھانوی کپور، آننیا پانڈے اور ارجن کپور بھی شامل ہیں۔ ایک ویڈیو میں رنویر سنگھ نے ہاتھ لہرا کر مداحوں کو ہلدی کی تقریب میں شرکت کی اطلاع دی جس میں ان کے بال تک ہلدی کے رنگ میں رنگ چکے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

اداکار سلمان خان کو بھی ایک ویڈیو میں اپنی فلم رادھے کے ٹائٹل سانگ کے ساتھ انٹری کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس موقعے پر اداکار سلمان خان نے تصویر کھنچوانے کیلئے جو پوز دیا، اس پر مداحوں نے الگ الگ انداز میں تبصرے کیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

بالی ووڈ اداکارہ آننیا پانڈے بھی پریٹی وومن کے گیت کے ساتھ ہلدی کی تقریب میں شرکت کی مختصر ویڈیو میں نظر آئیں۔ایک اور اداکارہ سارہ علی خان بھی آننیا پانڈے کے ہمراہ پوز دینے کیلئے ویڈیو کلپ ریکارڈ کراتی نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

فلمی ستاروں نے ہلدی کی تقریب کے موقعے پر الگ الگ پوز دیتے ہوئے تصاویر بھی کھنچوائیں جنہیں فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا۔ آننیا پانڈے کی تصویر پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اداکارہ جھانوی کپور اور سارہ علی خان کی تصاویر کو بھی پسند کیا گیا۔ مجموعی طور پر آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہلدی کی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے اپنی شرکت سے چار چاند لگا دئیے۔

 

Related Posts