اسلام آباد: حج درخواستوں کی وصولی کی حوالے سے مفتی عبد الشکور کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حج کیلئے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے، حج کیلئے کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے، اس سال سعودی عرب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمرہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، قلیل وقت میں حج تعلیمات میں کافی مشکلات ہیں، وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے حج اخراجات ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے، 40 فیصد سرکاری اور 60 فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی،حکومت نے سعودیہ سے کارروائی کا مطالبہ کردیا