حج وعمرہ تاحکم ثانی معطل، سعودی وزارت مذہبی امور کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حج وعمرہ تاحکم ثانی معطل، سعودی وزارت مذہبی امور کا فیصلہ
حج وعمرہ تاحکم ثانی معطل، سعودی وزارت مذہبی امور کا فیصلہ

جدہ: سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر عمرہ اور زیارت ابھی معطل رہیں گے تاہم اس پر نظر ثانی ہوتی رہے گی۔اگر مزیدکوئی فیصلہ ہوا تو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔

سعودی نیوز ایجنسی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونائی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین غور کررہے ہیں۔ اگر صورتحال میں بہتری آتی ہے تو بہتر فیصلہ ہوسکتا ہے۔ دیکھا جائے تو صورتحال پہلے سے بہتر ہورہی ہے مگر حج و عمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے حکم جاری کیا ہے کہ 21 جون کو مکہ مکرمہ کی مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی جس کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باجماعت نماز ادا کی جائے گی،جبکہ حرم مکی شریف میں موجودہ ضوابط کے تحت نماز ادا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے دیگر شہروں کی طرح مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 31 مئی سے ہوگا۔جبکہ عالم اسلام کی جانب سے حج و عمرے پر سے پابندی ختم ہونے کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔

Related Posts