اس سال رہ گئے تو کیا ہوا! حج 2026 کیلئے پاکستان میں عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز، مکمل تفصیلات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hajj 2026: Registration begins for intending pilgrims
FILE PHOTO

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل سرکاری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے تاہم اس رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس مقرر نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر کی گئی ہے اور صرف وہی افراد اہل سمجھے جائیں گے جنہوں نے مقررہ وقت میں رجسٹریشن مکمل کر لی ہو۔ ملک بھر میں پندرہ نامزد بینکوں میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ رجسٹریشن کا یہ عمل سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ پاکستان کو دیا جانے والا حج کوٹہ سعودی عرب کی جانب سے موصول ہونے والی رجسٹریشن کی تعداد پر منحصر ہوگا۔

واضح رہے کہ حج 2025 کے دوران دنیا بھر سے مجموعی طور پر 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا، جن میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 افراد 171 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔

سعودی عرب کے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس 1 لاکھ 66 ہزار 654 مقامی عازمین نے بھی حج میں شرکت کی، جب کہ اس بار مرد و خواتین کا تناسب حج کی تاریخ کے سب سے متوازن تناسب میں شمار کیا گیا جس میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں۔

سعودی حکام نے حج 2025 کے دوران شدید گرمی کے باعث ہونے والی اموات کو روکنے کے لیے ٹھنڈک سے متعلق جامع حکمت عملی اپنائی، جو 2024 میں شدید گرمی (51اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ) کے باعث 1301 اموات کے تناظر میں تیار کی گئی تھی۔

Related Posts