پشاور :پشاور زلمی کے بلے باز حیدر علی نے پاکستان کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا موازنہ کرتے ہوئے بابر اعظم کی تقلید کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حیدر علی نے بابر اعظم کے اسٹروکس کی تعریف کی ،ان کا کہنا ہے کہ ایک بلے باز کبھی بھی اپنے رول ماڈل کی طرح نہیں بن سکتا ، لیکن اپنے آپ کو بہتر بنا سکتا ہے اور وہ شاٹس تیار کرسکتا ہے ، حیدر علی نے کہا ہے کہ میں خود کو اس حد تک بہتر بنانا چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے بابر اعظم کہیں نہ کہ کوہلی کیونکہ بابر کے اچھے شاٹس ہیں۔
ان کاکہنا ہے کہ میں کوہلی نہیں بن سکتا لیکن پریکٹس کے ذریعے ان جیسے شاٹس تیار کرسکتا ہوں میں حیدر علی ہوں لہٰذا میں صرف حیدر علی ہی بن سکتا ہوں۔
19 سالہ نوجوان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کس طرح بابر نے ان کی بات چیت کے دوران ان کی حمایت کی اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ میں بابر اعظم سے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے دوران ملا تھا اور انہوں نے میری بیٹنگ کے حوالے سے مجھے ٹپس دیں۔ ہمیں لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، پہلی بار ٹاپ فائیو میں شامل