اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں دراڑیں پڑنے پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں پشتو میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ‘ہاہاہا، ہاہاہا پی ڈی ایم تباہ دے’۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے آج ہونے والے سربراہان اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کے دو ٹوک موقف کے بعد اپوزیشن اتحاد میں موجود انتشار کھل کر سامنے آگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی پریس کانفرنس کے دوران اس انتشار کا کھل کر اظہار کیا۔
اس ساری صورتحال پر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے دلچسپ انداز میں ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ مولانا اسمبلی کے باہر نہیں رہ سکتے، سند یافتہ نا اہل و اشتہاری پاکستان میں نہیں رہ سکتا اور زرداری سندھ حکومت اور اسمبلیوں سے باہر نہیں رہ سکتا۔
ہاہاہا ۔ ہاہاہا پی ڈی ایم تباہ دے
مولانا اسمبلی کے باہر نہیں رہ سکتے سند یافتہ نا اہل و اشتہاری پاکستان نہیں رہ سکتا ، زرداری سندھ حکومت اور اسمبلیوں سے باہر نہیں رہ سکتا ۔ سیاسی اور انتخابی میدان میں شکست کے بعد ذاتی مفادات کے لئے دیا جانے والا ساتھ ذاتی مفادات کی نظر ہوگیا ۔
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) March 16, 2021
انھوں نے لکھا کہ سیاسی اور انتخابی میدان میں شکست کے بعد ذاتی مفادات کے لیے دیا جانے والا ساتھ ذاتی مفادات ہی کی نظر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : زرداری کی سمجھداری، سزا یافتہ کے پیچھے کون اپنی صوبائی حکومت خراب کرے، شہزاد اکبر