بجلی کے بل ادا کرنا عوام کیلئے ممکن نہیں رہا۔ حافظ نعیم الرحمٰن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کے بل
(فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ: امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کے بل ادا کرنا اب عوام کیلئے ممکن نہیں رہا۔ نواز شریف نے پنجاب کو بلوں میں ریلیف دیا اور 30 سال بعد بھی صوبائی سیاست کی۔

کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نواز شریف کو پنجاب کی بجائے شہباز شریف سے مل کر ملکی سطح پر بجلی کو سستا کرنا چاہئے تھا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی شہباز شریف کے بس کی بات نہیں رہی۔

گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بجلی کے بل ادا کرنا عوام کیلئے بھی ممکن نہیں رہا۔ اب پتہ چلا ہے کہ بجلی نہ بنانے کے پیسے لیے جا رہے ہیں۔ ان لوگوں  نے پیسے بھی لیے اور ٹیکس بھی نہیں دیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت آئی پی پیز کو لگام اور عوام کو ریلیف دے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں سرکاری لوگ شامل ہیں۔ ملک بھر میں بد امنی پھیلی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں لوگ لاپتہ افراد کیلئے مظاہرے کر رہے ہیں۔ احتجاج سب کا آئینی حق ہے۔ احتجاج روک دینے سے نفرتیں جنم لیتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ لاپتہ افراد بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ لاپتہ افراد کو آئین کے مطابق عدالتوں میں لایا جانا چاہئے۔ سوئی گیس بلوچستان سے نکلتی ہے تو پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے۔ سیندک کے خام میٹریل کیلئے فیکٹری لگانا ہوگی۔ بہاولپور کی طرح سولر پارک یہاں بھی بننا چاہئے۔

Related Posts