کہاں کی جمہوریت؟منتخب افراد ڈی سی کی منظوری کے بغیر کام نہیں کرسکتے۔حافظ نعیم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حافظ نعیم
(فوٹو: آن لائن)

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ منتخب افراد ڈی سی کی منظوری کے بغیر کام نہیں کرسکتے، یہ کہاں کی جمہوریت ہے؟

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹرانزٹ افسران کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین کے کام میں تمام تر مداخلت کو ختم کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سیاست سے آؤٹ؟ جیل میں کتب بینی شروع کردی

گفتگو کے دوران امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ منتخب افراد ڈی سی کی منظوری کے بغیر اب تک کوئی کام نہیں کرسکتے جس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔ کراچی میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوئے تھے۔ حلف جون میں اٹھایا گیا۔

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ ٹرانزیشن افسران تعینات کرکے لکھ دیا گیا کہ 6ماہ تک یہ کام کرتے رہیں گے، نہ اختیارات منتقل کیے جارہے ہیں اور نہ ہی بجٹ مل رہا ہے۔ جماعتِ اسلامی اس مسئلے کو اٹھا رہی ہے تاکہ ٹرانزیشن کا عمل فوری ختم کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے افسران کراچی کے مسائل سے واقف بھی نہیں ہیں۔ صوبے کی مجموعی صورتحال چیخ چیخ کر بدعنوانی کی گواہی دیتی ہے۔ نواب شاہ کے واقعے پر افسوس ہے۔ وہاں ریسکیو کرنے کا معقول انتظام نہیں تھا۔ یہاں کوئی نظام ہے ہی نہیں۔ 

Related Posts