سندھ حکومت کے تاخیری حربوں پر الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری کرے، حافظ نعیم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتوی شدہ 11 نشستوں پر 18 اپریل کو ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرکے 7 مئی کی نئی تاریخ کے اعلان کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابی عمل کے مکمل ہونے میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے اور عوام اپنے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میئر سے محروم ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ اب 7 مئی کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، تاکہ بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنائے اور پہلے کی طرح آر اوز اور ڈی آر اوز نے جو کردار ادا کیا ہے، اس کی روک تھام کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجد اقصیٰ کے حوالے سے صہیونی ریاست اسرائیل کا پہلا مثبت اقدام

 حافظ نعیم نے کہا کہ تمام امیدواروں کو فارم 11 اور 12 جاری کئے جائیں اور اسی کے مطابق نتائج جاری کئے جائیں اور ماضی کی طرح نتائج میں تاخیر نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اور ان کا جو کردار سامنے آیا ہے، اسے ہرگز نہ دہرایا جائے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

Related Posts