نوجوانوں کو موقع دینے کیلئے محمد حفیظ دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Hafeez withdraws from Bangladesh tour

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وآل راؤنڈر محمد حفیظ کونوجوانوں کو موقع دینے کیلئے دورہ بنگلہ دیش سے دستبردارہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جہاں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے. یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

دورے میں شامل تمام ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیل جائیں گے،یہ میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورۂ پاکستان کیلئے تیار، شیڈول جاری کردیا گیا

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے،پی سی بی حکام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Posts