سابق وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا
سابق وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

اسلام آباد: سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔ حفیظ شیخ نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خزانہ حماد اظہر نے سابق وزیرِ خزانہ کے بارے میں پیغام دیا کہ مجھے پتہ ہوا ہے کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا، میں دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد صحتیاب ہوں اور اللہ تعالیٰ انہیں تندرستی کی نعمت سے نوازے۔ 

یاد رہے کہ ملک ان دنوں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی زد میں ہے اور مریضوں کی تعداد میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وزیر اعظم کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اللہ تعالیٰ کورونا متاثرین کو شفا عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت اور وزیر دفاع بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

Related Posts