اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کیلئے ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی پر کام کر رہی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ پر رعایت فراہم کرے گی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اور پاکستانی روپے کی قدر بھی مستحکم ہو رہی ہے۔
وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نےکہا کہ ملک میں صنعتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور تعمیراتی شعبے میں بھی روز بروز تیزی آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملالہ اور میا خلیفہ کی دوستی کے چرچے، سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل