قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کورونا سے متاثر ضرور ہوا لیکن جسمانی طور پر تندرست ہوں۔ وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ انتظام جب میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آگیا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور کورونا وائرس کی علامات میرے جسم میں ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔
کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے خود کو اپنے اہلِ خانہ سے الگ کرتے ہوئے قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل گزشتہ 2 ہفتوں کےدوران میں دوڑ لگاتا رہا، جم میں ورزشیں کیں، کھیل کی سخت مشقیں کیں ،میری طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ اہلِ خانہ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
Tested Corona positive acc to test arranged by PCB but Alham du Lillah I m absolutely fine and asymptomatic, immediately isolated myself from my family.i hv been Running, doing gym, practicing hard in last 2 weeks nd feeling absolutely fine. Waiting for my family test reports ????????
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) June 24, 2020
یاد رہے کہ دورۂ انگلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے مشکلات میں اضافہ ہو گیا، شاداب خان، حیدر علی اور حارث رؤف کے بعد مزید 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گزشتہ روز فخر زمان ، عمران خان ، کاشف بھٹی ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان اور وہاب ریاض سمیت قومی ٹیم کے 1اسٹاف ممبر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
مزید پڑھیں: کورونا سے مقابلہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی آؤٹ