معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قوالی ریلیز کی ہے جس کی ویڈیو میں ہانیہ عامر اور وہاج علی شامل ہیں۔
گلوکارہ اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نصرت فتح کی مشہورقوالی ’جانی دورگئے‘ گنگنارہی ہیں۔ ویڈیو کو چینل صوفی اسکور نے جاری کیا ہے۔
انسٹاگرام پر میوزک ویڈیو کے تھیم کا ذکر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ یہ دو محبت کرنے والوں کی کہانی ہے جنہیں بریک اپ کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا صارفین کو حدیقہ کیانی کی خوبصورت آواز بہت زیادہ پسند آرہی ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ گانے کی آواز اور ویڈیو دونوں ہی بہترین ہیں، انھیں ویڈیو میں ہانیہ عامر کی اداکاری زیادہ پسند آرہی ہے۔