حدیقہ کیانی سیروتفریح کیلئے مری پہنچ گئیں، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حدیقہ کیانی سیروتفریح کیلئے مری پہنچ گئیں، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل
حدیقہ کیانی سیروتفریح کیلئے مری پہنچ گئیں، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

اسلام آباد: پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیرو تفریح کی غرض سے مری کا رُخ کر لیا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ دوپہر کے وقت لنچ سے بہتر اور کیا بات ہوسکتی ہے جس کے ساتھ کچھ کافی بھی شامل ہوجائے؟

پیغام میں مری کی سیرو تفریح کے دوران دوپہر کا کھانا کھاتے ہوئے حدیقہ کیانی نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں جن پر سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی مہریں ثبت کرنا شروع کردی ہیں۔ 

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ مری کی بالکونی میں دوپہر کے کھانے اور گرم کافی پینے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ میرے بال اچھے نہ لگیں تو معذرت چاہوں گی۔ دونوں تصاویر میں 46 سالہ حدیقہ کیانی 20 سالہ لڑکی محسوس ہوتی ہیں۔

https://twitter.com/Hadiqa_Kiani/status/1315226527978541057

یاد رہے کہ اِس سے قبل  معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ میں نے پاپ گلوکاری بھی کی مگر جو لطف صوفیانہ کلام میں ہے وہ بیان سے باہر ہے۔

انہوں نے گزشتہ ماہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب تک میں نے جتنا بھی صوفیانہ کلام پیش کیا ہے اسے پذیرائی ملی ، فلم میں کام کرنا میرا مزاج ہی نہیں۔

مزید پڑھیں:  کامیابیوں کے سفر میں صوفیانہ کلام کا بڑا ہاتھ ہے، حدیقہ کیانی

Related Posts