لاہور:پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے خوبصورت آواز میں سورۃ رحمن کی تلاوت کر کے شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سورۃ رحمن کی اردو ترجمہ کیساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے اس سورۃکی تلاوت کی خواہشمند تھیں۔
حدیقہ کیانی نے لکھا کہ تلاوت کی گئی سورۃ رحمن انہوں نے بچپن میں قاری صاحب کی سکھائی گئی قرآت سے پڑھنے کی کوشش کی ہے۔آج اس کی کوشش کی ہے،انہوں نے لکھا کہ ہمیں ہر وقت اللہ سے رابطہ رکھنے اور زندگی کے اصل مقصد کے حوالے سے سوچنے اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
I have recited the beautiful verses of Ayat #1-13 of Surah-Ar-Rahman سورة الرحمن, I have been reciting this Qirat since childhood. Connect with the Almighty, remind yourself of the purpose of life, and cherish the blessings you have. https://t.co/5VkKuvoJzT
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) May 14, 2020