حدیقہ کیانی کا ‘بوہے باریاں’ گانے کو کاپی کرنے کا الزام، بھارتی گلوکارہ کی ڈھٹائی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حدیقہ کیانی کا 'بوہے باریاں' گانے کو کاپی کرنے کا الزام، بھارتی گلوکارہ کی ڈھٹائی
حدیقہ کیانی کا 'بوہے باریاں' گانے کو کاپی کرنے کا الزام، بھارتی گلوکارہ کی ڈھٹائی

پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے مشہور گانے ’بوہے باریاں‘ کی کاپی کیے جانے پر گزشتہ دنوں  بھارتی گلوکارہ پر برہمی کا اظہار کیا تھا تاہم اب بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا ردِعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ’وہ خود اور ہر وہ شخص جسے وہ جانتی ہیں، پاکستان، افغانستان، شمالی ہندوستان اور پنجاب سے موسیقی کے بہت بڑے مداح ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ’یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہاں اتنی نفرت ہے۔ ایک ایسے موضوع پر، جس کے بارے میں ہمیں یہ بھی معلوم نہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط‘۔

کنیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “میرا مطلب ہے، میرے لیے، ہم نے ایک اوریجنل گانا بنایا ہے، جسے جونیجا جی نے لکھا ہے، شروتی نے گوروف داس گپتا کے ساتھ مل کر اس گانے کی موسیقی ترتیب دی ہے اور اس گانے میں ایک پرانے پنجابی لوک گیت کی ایک لائن استعمال کی گئی ہے‘۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ’اصل میں یہ گانا کوئی کور ورژن نہیں ہے بلکہ یہ مکمل طور پر ایک نیا گانا ہے، اگر کوئی اسے سنتا ہے تو وہ صرف چھوٹی سی پنجابی لوک گیت کی ایک لائن ہے، جوکہ ہم نے ایک پرانے پنجابی لوک گیت سے  لی ہے، جس کے میں نے یوٹیوب پر 60 سے زیادہ ورژن دیکھے ہیں‘۔

بعدازاں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کنیکا کپور نے دعویٰ کیا کہ وہ نہیں جانتی کہ یہ گانا کہاں سے آیا ہے یا کب اس کی ابتداء ہوئی کچھ نہیں معلوم تاہم ہم میں سے کسی کا بھی کسی کے کام کو کاپی کرنے یا کسی کو کریڈٹ نہ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہےاور اگر وہ ایسا محسوس کرتے ہیں تو اس پر ہمیں بہت دکھ ہے اور بہت افسوس ہے‘۔ 

یہ بھی پڑھیں: کے جی ایف چیپٹر 2 شہرت کی بلندیوں پر، 400 کروڑ کی دوڑ میں لگ گئی

مزید برآں انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے تمام ساتھی گلوکاروں سے بہت پیار اور ان کا بہت احترام کرتی ہوں اور ان کی موسیقی کو فالو کرتی رہوں گی۔ اس کے علاوہ، میرے خیال میں، لوگوں کو گانے کے بیچ میں مذہب اور ملک کو نہیں لانا چاہیے، انہیں اتنی نفرت پیدا نہیں کرنی چاہیے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ کبھی کبھی آپ نفرت سے زیادہ پیار سے معاملات کو نبھا سکتے ہیں اور آج دنیا کو اسی کی ضرورت ہے‘۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حدیقہ کیانی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے اُن کا گانا بوہے باریاں کاپی کیا ہے۔

Related Posts