اسلام آباد:وفاقی حکومت نے دبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی امور کے ذمے دار کو 20-2019 کے شکار کے موسم میں تلور کے شکار کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
وزارت کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد عدیل پرویز کی جانب سے جاری کردہ یہ خصوصی اجازت اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو بھیج دئیے گئے ہیں تاکہ اسے آگے شکاریوں تک بھیجا جا سکے۔
عدیل پرویز نے اجازت نامے میں تحریر کیا کہ ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ 20-2019 کے شکار کے موسم میں تلور کے شکار دبئی کے شاہی خاندان کے رکن اور دبئی کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول اینڈ جنرل سیکورٹی میجر جنرل شیخ احمد بن راشد المکتوم کے لیے حکومت پاکستان نے صوبے میں ضلع عمرکوٹ کی انتظامیہ کو زمین کی فراہم کے لیے تجاویز بھیج دی ہیں۔
مزید پڑھیں:ملائشیا سمٹ میں شریک ممالک عربوں کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،متحدہ عرب امارات