خلیجی ممالک کا پاکستان مخالف انڈین پروپیگنڈا فلم کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم فائٹر کو متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر تمام خلیجی ملکوں نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

فلم فائٹر کی ڈائریکشن سدھارتھ آنند نے دی ہے اور اسے جمعرات  25 جنوری کو تھیٹرز پر ریلیز کیا جائے گا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ یو اے ای کے علاوہ دیگر خلیجی ملکوں کے سنسر بورڈز نے بھی اسے کلیئر نہیں کیا۔ اس فلم کی کاسٹ میں مذکورہ بالا تینوں اسٹارز کے علاوہ اکشے اوبرائے، کرن سنگھ گروور اور دیگر بھی شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ فائٹر ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی بڑی اسکرین پر اکٹھے پہلی فلم ہے۔

گو فلم کی ایڈوانس بکنگ اچھی خاصی ہوئی ہے لیکن امکان ہے کہ اس میں تیزی جمعہ کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر تعطیل کی وجہ سے آئے گی۔

Related Posts