کراچی، گلبائی پل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، 2 چینی شہری زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، گلبائی پل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، 2 چینی شہری زخمی
کراچی، گلبائی پل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، 2 چینی شہری زخمی

کراچی کے علاقے گلبائی پل پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 چینی شہری زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح کراچی پولیس نے بتایا کہ گلبائی پل پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 چینی شہری زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد پر حملہ آور ہونے والے موٹر سائیکل سوار تھے جنہوں نے گلبائی پل پر جانے والی ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ گاڑی پر کس سمت سے فائرنگ کی گئی۔ گاڑی پر دو گولیاں چلائی گئیں جس میں 2 افراد سوار تھے۔

اس حوالے سے مقامی اخبار ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چینی باشندہ اور اس کا ڈرائیور زخمی ہوئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد نے گلبائی پل کے نیچے موجود گاڑی پر فائرنگ کی۔ زخمی ہونے والا شخص چینی انجینئر ہے جسے 3 گولیاں لگیں۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری نے کہا کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جب گولیاں چلائی گئیں، گاڑی میں چینی باشندہ اور ڈرائیور دونوں موجود تھے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے شیر پاؤ کالونی کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے واقعے پر تفتیش شروع کردی۔ 

گزشتہ ماہ 26 جون کو یہ افسوسناک واقعہ صبح کے وقت لانڈھی کے علاقے شیر پاؤ کالونی کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے باعث 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، شیر پاؤ کالونی کے قریب فائرنگ، ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں

Related Posts