پاکستان جونئیر لیگ،گجرانوالہ جائنٹس نے راولپنڈی ریڈرز کو4 وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان جونئیر لیگ،گجرانوالہ جائنٹس نے راولپنڈی ریڈرز کو4 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان جونئیر لیگ،گجرانوالہ جائنٹس نے راولپنڈی ریڈرز کو4 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: پاکستان جونیئرلیگ کے گیارویں میچ میں گجرانوالہ جائنٹس نے راولپنڈی ریڈرز کو4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلیجانے والے گیارویں میچ میں گجرانوالہ ریڈرز نے129 رنزکا ہدف با آسانی 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

گجرانوالہ کی 8 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے باوجود شیوون ڈینیل اورعُزیرممتاز کی 98 رنز کی شاندار پارٹنر شپ نے گجرانوالہ کو پہلی فتح دلوا دی۔ عُزیرممتاز ناقابلِ شکست 56 رنز بنائے انہوں نے 42 گیندوں میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

شیوون ڈینیل نے 41 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے، راولپنڈی ریڈرز کے علی رضا نے 18 رنز کے عوض 2، جبکہ افنان خان اور عامر حسن نے 18 اور 28 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی

اس سے قبل گجرانوالہ جائنٹس نے ٹاس جیت کر راولپنڈی ریڈرزکو بیٹنگ کی دعوت دی۔ راولپنڈی 19.3 اوورز میں 128 بنا کر آوٹ ہو گئی، حبیب اللہ نے 53 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر راولپنڈی کے نمایاں بیٹر رہے۔

ان کے علاوہ علی اسحاق نے 24 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور حسن عیسٰی خیل نے 19 گیندیں کھیل کر 4 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے، گجرانوالہ کی جانب سے میتھیو ٹرومپ اور محمد ابتسام نے بلترتیب 19 اور 23 رنز کے عوض 3،3 جبکہ تھامس ایسپنوال نے 20 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:عثمان قادر کی جگہ فخر زمان 15 رکنی قومی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

گجرانوالہ ریڈرز کے عُزیر ممتاز کو ان کی شاندار کارکردگی پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

Related Posts