گجرات پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گجرات: گجرات پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الہیٰ کی رہائشگاہ ’کنجاہ ہاؤس‘ پر چھاپہ مارا اور بیس سے زائد گاڑیوں نے کنجاہ ہاؤس کو محاصرے میں لیے رکھا۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے کنجاہ ہاؤس پر تیسری مرتبہ چھاپہ ماراگیا ہے، مگر کوئی کامیابی نہ مل سکی، پولیس نے ایک گھنٹہ تک رہائشگاہ کا محاصرہ کیا، چھاپے کے دوران گھر میں تین ملازمین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کی ہوشاب میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

اس سے قبل گجرات پولیس نے فروری میں بھی دومرتبہ چھاپے مارےتھے۔

صدرپی ٹی آئی کا چھاپے سے متعلق کہنا تھا کہ بغیر وارنٹ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ان فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، عمران خان کا ساتھ دینے پر غیر قانونی حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

Related Posts