شاعرِ مشرق کا 144واں یومِ پیدائش، مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 144واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے، اس مناسبت سے مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ فرائضِ منصبی سے سبکدوش ہوگیا۔

پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے مزارِ اقبال پر حاضری کے دوران گارڈز تبدیلی کی تقریب کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ اقبالِ، وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔حکیم الامت علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق آج  یوم اقبال  کے  سلسلے  میں ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ حکومت  کی  جانب  سے عام تعطیل  کے اعلان کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔

،وزیر اعظم شہباز شریف نے نومبر میں علامہ اقبال کے فلسفے شاعری اور نظریات کو اجاگر کرنے کیلئے  22 رکنی کمیٹی بھی بنا دی جو 3روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Related Posts