یومِ آزادی کے موقعے پر مزارِ قائد، مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی / لاہور: ملک بھر میں منائے جانے والے جشنِ آزادی کے موقعے پر آج مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مزارِ قائد پر آج گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے بانئ پاکستان کے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا 76واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کے روز یہ ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے۔

اعزازی گارڈز میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرزپر جبکہ دوسرا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔ نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹیننٹ کمانڈر شہریار جعفر نے سرانجام دئیے۔ گارڈز کی جانب سے روحِ قائد کو سلامی پیش کی گئی۔ مہمانِ خصوصی پاکستان نیول اکیڈمی نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

دوسری جانب لاہور میں بھی حکیم الامت علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شاعرِ مشرق کی روح کو سلامی پیش کی۔

پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ پر گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھالے۔ گیریژن کمانڈ لاہور، میجر جنرل قیصر سلیمان نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کا 76واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے جبکہ پاکستان دُنیا کے نقشے پر 14 اگست 1947 کے روز دنیا کی سب سے بڑی اسلامی قوت بن کر اُبھرا۔

 پاکستان کے شہر شہر اور گاؤں گاؤں میں 76واں یومِ آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالخلافوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

 

Related Posts