پنجاب میں ٹاپر طلبہ کو گارڈ آف آنرز پیش، مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گارڈ آف آنرز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب  کے حکم پر پنجاب میں ٹاپر طلبہ کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آج میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔مجھے رُلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹاپر طلبہ و طالبات کو گارڈ آف آنرز پیش کرنے کے بعد کیش انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمانِ خٰصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو گارڈ آف آنرز مل رہا تھا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ میرے جیسے انسان کو رُلانا آسان کام نہیں۔ تمام ٹاپر بچے ہمارے سر کا تاج ہیں۔

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹرک میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آپ لوگوں کے پاس وسائل ہوں تو دنیا میں ریکارڈ قائم کریں۔ میں جیل گئی، مقدمات بھگتے لیکن میری آنکھوں میں آنسو نہیں آئے۔ کوئی بعید نہیں کہ کل میری جگہ آپ میں سے کوئی بچہ ہوگا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں جب وزیر اعلیٰ کے آفس میں بیٹھتی ہوں تو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے بارے میں سوچتی ہوں۔ اس سے میرے اندر احساسِ ذمہ داری بڑھ جاتا ہے، کیونکہ وہ توقع کرتے ہوں گے کہ میں ان کے نقشِ قدم پر چلوں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی پوزیشن پانے والے میٹرک کے طالب علم کیلئے 5 لاکھ، دوسری پوزیشن کیلئے 4 لاکھ اور تیسری پوزیشن کیلئے 3 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر ایک استاد کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کیش انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرگودھا سے 15 پوزیشن ہولڈرز سمیت والدین اور اساتذہ پر مشتمل 45رکنی وفد ، سیکریٹری بورد ابوالحسن نقوی اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی کی زیر قیادت لاہور پہنچا ہے۔ روانگی سے قبل پوزیشن ہولڈرز کو کمشنر دفتر میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا۔

Related Posts