اسلام آباد: سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے آج منعد کی جانے والی گارڈ آف آنرز کی شاندار الوداعی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنرز آج کی بجائے کل جشنِ آزادی کے روز پیش کیا جائے گا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کل قوم سے الوداعی خطاب بھی کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ نگران وزیر اعظم کا حلف 14 اگست کو اٹھائیں گے
پیر کے روز وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے اپنے خطاب میں گزشتہ 16 ماہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ نگران وزیر اعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کے نام کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور راجہ ریاض کے مابین ملاقات میں ہوا۔
انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بنانے کی سمری پر صدرِ مملکت نے گزشتہ روز دستخط کردئیے تھے جس کے بعد نگران وزیر اعظم بھی کل 14اگست ہی کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔
بطور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیرا عظم انوار الحق کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔