شادی میں دولہا دیر سے پہنچا، دلہن رپورٹ درج کروانے تھانے پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوالالمپور کی انوکھی شادی، نہ دولہا آیا اور نہ دلہن نے شرکت کی
کوالالمپور کی انوکھی شادی، نہ دولہا آیا اور نہ دلہن نے شرکت کی

بھارتی ریاست بہار کے علاقے دھن آباد میں شادی کیلئے دولہا وقت پر شادی ہال نہیں پہنچا جس کی وجہ سے دلہن ناراض ہو کر اُس کے خلاف رپورٹ درج کرونے کیلئے تھانے پہنچ گئی۔

اس واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک سال پہلے بھی دولہے نے تاریخ طے ہونے کے بعد شادی کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں کی شادی پھر سے طے ہوئی اور اس کا معاہدہ دھن آباد کے خواتین پولیس اسٹیشن میں ہوا۔

مذکورہ معاہدے میں لڑکے نے پولیس کے سامنے 25 مارچ کو لڑکی سے شادی کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

اسی رضامندی پر لڑکی اور اُس کے گھر والے پوری تیاری کے ساتھ دھن آباد آئے لیکن جب لڑکا نہیں پہنچا تو لڑکی کے گھر والے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ وہ لوگ اُس کی ایف آئی آر درج کروانے والے ہی تھے کہ اس دوران دولہا پہنچ گیا جس کے بعد اسی رات اُن کی شادی ہوئی۔

Related Posts