لاکھوں کا جہیز مانگنے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Groom beaten for demanding in dowry

اترپردیش:بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا لاکھوں روپے کا جہیز مانگنے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا کی پٹائی کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کو اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک شادی ہال میں پیش آیا،اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آئی ہے، بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ 31 لاکھ کا جہیز مانگنے پر دلہن کے اہل خانہ دلہا کو مارا۔

 

واضح رہے کہ ہمارے معاشرے میں جہیز کا تصور عام ہے اور جہیز کی وجہ سےبعض والدین بیٹیوں کو ایک بوجھ سمجھتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں جہیز کو شادی کا لازمی جز سمجھا جاتا ہے اور والدین بیٹیوں کی پیدائش سے ہی ان کے جہیز کی فکر میں پڑ جاتے ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں جہیز کو کامیاب شادی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے اور جہیز نہ لانے یا کم لانے والی دلہن کو انتہائی ہتک آمیز رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بسا اوقات دلہنیں اپنے ہاتھوں کی مہندی اترنے سے پہلے ہی طعن و تشنیع سے پریشان ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کر لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:جہیز کے مطالبات سے پریشان لڑکی نے ندی میں چھلانگ لگا کر جان دیدی، ویڈیو وائرل

لڑکے والے شادی کے بعد بھی طرح طرح کے مطالبے کرتے ہیں اور اگر ان کو پورا نہ کیا جائے تو لڑکی کو بار بار لعن طعن اور آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

یہاں تک کہ من مرضی کے مطابق جہیز نہ دینے کی صورت میں لڑکی کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔ دیہات میں تو اکثر و بیشتر دیکھا گیا ہے کہ لڑکی کو زندہ جلا دیا جاتا ہے۔

Related Posts