صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے آج اپنے ٹویٹس میں بہترین انتظامی صلاحیت اور چینی عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کرنے پر صدر شی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
I extend heartiest congratulations to H.E. Xi Jinping on his reelection as CPC General Secretary, and my best wishes for his health and happiness. He is a true friend of Pakistan and champion for All-Weather Strategic Cooperative Partnership between Pakistan and China. 🇵🇰 🇨🇳
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 23, 2022
صدر علوی نے کہا کہ چینی صدر پاکستان کے حقیقی دوست اور دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تذویراتی روابط کی شراکت داری کے علمبردار ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کو پوری پاکستانی قوم کی طرف سے صدر شی جن پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا تیسری مدت کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
On behalf of the entire Pakistani nation, I congratulate President Xi Jinping on his reelection as CPC General Secretary for the 3rd term. It is a glowing tribute to his sagacious stewardship and unwavering devotion for serving the people of China. 🇵🇰 🇨🇳
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 23, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ چین کے عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کرنے پر یہ صدر شی کو عظیم خراج تحسین ہے۔