کراچی:قائداعظم محمداعلی جناح کے146 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں ٹرانسپورٹ کے جدیدنظام گرین لائن بس سروس کاآغازکردیاگیا۔
کراچی میں آ ج سے گرین لائن بس آزمائشی بنيادوں پر چلنا شروع ہو چکی ہے جسے ابتداء میں صبح 8 سے دوپہر 12بجے تک چلایاجائےگا جبکہ 10 جنوری کے بعد باقاعدہ کمرشل آپریشن کاآغازکردیاجائےگا۔
کراچی کےعوام کیلئے اس جدید ٹرانرپورسٹ کیلئے چین سے 80 بسيں منگوائی گئی ہیں لیکن ابتداء میں صرف 25 بسیں چلائی جائیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ اسٹاپس کی تعداد بھی کم رکھی جائےگی۔
گرین لائن بس سروس میں عوام کیلئے جدیدسہولیات بھی رکھی گئی ہیں ان میں صرف کرنے والے مسافر دوران سفر وائی فائی اور موبائل چارجنگ پورٹ بھی استعمال کرسکتے ہیں،ساتھ ہی اس کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب کیے گئےہیں،گرین لائن بس کاروٹ رجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک 22 کلو ميٹر ہے،یہ بس مزار قائد کے سامنے انڈر پاس سے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کاموسم آج کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی