یونان کشتی سانحہ، 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونان کشتی سانحہ، 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ
یونان کشتی سانحہ، 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

ایتھنز: یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی جوکہ لیبیا سے اٹلی جارہی تھی، مذکورہ کشتی میں 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے اب تک صرف 12 افراد ریسکیو ہوسکے ہیں۔

عینی شاہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہاز کو ٹیک کرنے کے بجائے چھوٹی کشتی سے کھینچا گیا جس سے وہ الٹ گیا، جہاز پچھلے کئی دن سے سمند کے اندر خراب تھا، جہاز میں سوار صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جا سکا۔

مذکورہ ہولناک حادثے میں جان سے جانے واے 135افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہا ہے، یونانی حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثے میں 298 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں، کیونکہ کسی بھی تارکین وطن کو آخری دو دونوں میں ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں لقمہ اجل بننے والے 79 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈی این اے کے بعد ہی جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل ممکن ہو پائے گا، کشتی سانحہ میں اب تک مجموعی طور پر 104 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:یونان کشتی حادثہ، اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومت سے انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

دوسری جانب 12 پاکستانی شہریوں نے ایف آئی اے کو اپنے ایجنٹوں کے نام بھجوا دیے ہیں جس پر ایف ائی اے نے ان کی گرفتاری کیلئے سرتوڑ کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts