بجلی کی گرانی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے کراچی واسیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔
بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سے اب کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی ملے گی۔ در اصل ایک رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے کامیابی کے ساتھ شہر کا پہلا 500 /220 کے وی گرڈ اسٹیشن قائم کیا ہے، جو کئی دہائیوں کے بعد بجلی کی پیدا وار کے میدان میں ایک تاریخی کارنامہ بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گرڈ اسٹیشن کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (KANUPP) سے کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔
رپورٹ کے مطابق کینوپ پیراڈائز پوائنٹ پر واقع ایک بڑا تجارتی ایٹمی پاور پلانٹ ہے۔ KKI گرڈ، جو صرف 22 ماہ میں مکمل ہوا، نیشنل گرڈ اور K-Electric کے نیٹ ورک کے درمیان ایک اہم ٹرانسمیشن لنک فراہم کرتا ہے۔
اس رابطے سے مقامی صنعتوں اور ملک کے جنوبی علاقوں دونوں کے لیے توانائی کی حفاظت کو تقویت ملے گی۔